پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

ملک کے مختلف علاقوں میں بارشیں اور ژالہ باری، املاک کو نقصان، متعدد ہلاک اور زخمی

datetime 19  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد سمیت خیبرپختونخواکے مختلف علاقوں میں شدید ژالہ باری کے بعد وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا جس سے گرمی کی شدت میں واضح کمی آئی ہے اور موسم خوشگوار ہو گیارتاہم بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا، کئی فیڈر ٹرپ کر گئے اور املاک کے نقصان کے ساتھ ساتھ متعدد افراد کے ہلاک و زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ملی ہیں۔اسلام آباد میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ساری رات وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا جس سے خنکی بڑھ گئی اور لوگوں نے ایک بار پھر گرم کپڑے نکالنا شروع کر دیئے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ بھی مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ گزشتہ تین روز میں خیبرپختونخوا میں ہوئی بارشوں میں دو افراد جاں بحق اور نو زخمی ہوئے۔ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی اور بارش کا نیا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ لنڈی کوتل اور ملحقہ علاقوں میں آندھی، بارش اور ژالہ باری ہوئی۔ طورخم سرحد پر شدید ژالہ باری کے باعث کئی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ نوشہرہ میں تیز بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔مردان میں شدید بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آ گئی، جبکہ ہری پور میں طوفانی ہواؤں سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا، متعدد مقامات پر درخت گرنے سے بجلی کی تاریں ٹوٹ گئیں اور فیڈرز ٹرپ کر گئے۔

شیخوپورہ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، جبکہ مظفرآباد میں تیز آندھی سے کئی مکانات کی چھتیں اُڑ گئیں۔ راڑو امبور میں درخت گرنے سے ایک نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔ ٹیکسلا اور واہ کینٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ غذر اور گردونواح میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کے بعد سردی کی شدت ایک بار پھر لوٹ آئی ہے۔ادھر خیبرپختونخوا میں پچھلے تین روز سے جاری بارشوں کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق اور نو زخمی ہوئے۔پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک مرد اور ایک خاتون شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں تین خواتین، چار مرد اور دو بچے شامل ہیں۔

بارشوں سے مجموعی طور پر گیارہ گھروں اور بیس دکانوں کو جزوی نقصان پہنچا۔ حادثات چارسدہ، خیبر، شانگلہ، بٹگرام اور لوئر چترال میں پیش آئے۔متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ خاندانوں کو فوری امداد اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اداروں کو بارش کے باعث بند شاہرائیں کھولنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ان کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے اور وہ تمام ضلعی انتظامیہ، متعلقہ اداروں اور امدادی تنظیموں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔عوام کو کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 پر دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ چترال دیر شاہراہ بروز کے مقام پر ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…