ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

ارشد چائے والا، نیا انکشاف سامنے آگیا، دعویٰ تضادات پر مبنی نکلا،رپورٹ میں پردہ چاک

datetime 18  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ارشد خان المعروف “ارشد چائے والا”، جو چائے بناتے ہوئے وائرل تصویر کی بدولت شہرت کی بلندیوں پر پہنچے، ان کی پاکستانی شہریت کے دعوے پر اب شکوک و شبہات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ نادرا نے اس حوالے سے اپنی تفتیشی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ارشد خان پاکستانی نہیں بلکہ افغان شہری ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ ارشد خان کی جانب سے پاکستانی شہریت ثابت کرنے کے لیے فراہم کردہ معلومات میں تضاد پایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ارشد نے اپنے والد کی جائے پیدائش ایک جگہ سرگودھا، جبکہ دوسری جگہ اسلام آباد درج کی، جو تضاد پیدا کرتا ہے۔ اسی طرح ان کی والدہ کے نام سے متعلق بھی دی گئی تفصیلات متضاد ہیں۔

نادرا نے مزید بتایا کہ ارشد کو جو پاسپورٹ جاری کیا گیا تھا، وہ ایک درست قومی شناختی کارڈ کی بنیاد پر تھا، لیکن بعد ازاں جب اس کی تصدیق دو الگ اداروں نے کی تو بے قاعدگیاں سامنے آئیں، جس کے نتیجے میں ارشد خان کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔

عدالتی کارروائی کے دوران ارشد خان کے وکیل نے جواب داخل کرنے کے لیے مہلت طلب کی، جس پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت 22 اپریل تک ملتوی کر دی ہے۔

یہ معاملہ سوشل میڈیا پر بھی زیر بحث ہے، جہاں صارفین ارشد خان کی شہریت کے حوالے سے مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…