ہفتہ‬‮ ، 22 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان میں آئندہ ہفتے کتنی شدت کے زلزلے کا امکان ہے، تہلکہ خیز پیشگوئی کر دی گئی

datetime 18  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) — زلزلوں کی پیشگی اطلاع دینے والے نجی ادارے EQQN کے بانی شہباز لغاری نے امکان ظاہر کیا ہے کہ آئندہ ہفتے پاکستان اور افغانستان کے مختلف علاقوں میں 5.4 شدت کا زلزلہ آ سکتا ہے، جس کے جھٹکے ملک کے شمالی و جنوبی حصوں میں محسوس کیے جا سکتے ہیں۔

شہباز لغاری کے مطابق، ان کے ادارے کا تیار کردہ خودکار سسٹم زلزلوں کی پیش گوئی 128 گھنٹے پہلے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ اس نظام کی مدد سے کی گئی سابقہ تمام پیش گوئیاں درست ثابت ہوئی ہیں۔

انہوں نے حالیہ زلزلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، “12 اپریل 2025 کو آنے والے زلزلے کی ہم نے 7 اپریل کو اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران پیش گوئی کی تھی، جس کا مکمل ریکارڈ بھی موجود ہے۔”

شہباز لغاری نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ای کیو کیو این کا یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں تاکہ زلزلوں سے متعلق تازہ ترین معلومات اور بروقت انتباہات حاصل کیے جا سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی تنظیم کا مقصد صرف اور صرف انسانی جانوں کو بچانا ہے۔ “ہم پاکستان کے ارد گرد پانچ ہزار کلومیٹر کے دائرے میں زلزلوں کی نگرانی کرتے ہیں اور پیشگی الرٹ فراہم کرتے ہیں۔”

انہوں نے مزید بتایا کہ EQQN دنیا کی پہلی غیر سرکاری زلزلہ پیش گوئی تنظیم ہے جو سائنسی تحقیق اور ڈیٹا پر مبنی انداز میں کام کر رہی ہے۔



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے


ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…