جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

پرائیوٹ عازمین حج کیلئے وزارت مذہبی امور کا ہدایت نامہ جاری

datetime 18  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزارت مذہبی امور نے رواں سال فریضہ مقدسہ ادا کرنے والے پرائیویٹ عازمین حج کیلئے ہدایات نامہ جاری کردیا۔وزارت مذہبی امور کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رواں سال پرائیوٹ حج سکیم کے تحت صرف 23ہزار 620عازمین فریضہ ادا کرسکیں گے۔اعلامیے کے مطابق حج 2025کے کوٹہ، سروس پرووائیڈرز کی فہرست وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ اور پاک حج ایپ پر اپ ڈیٹ کر دی گئی ہے۔

عازمین کو مطلع کیا گیا کہ وہ ویب سائٹ پر رجسٹرڈ سروس پرووائیڈرز کے ساتھ بکنگ سمیت اپنی درخواست کی حیثیت اور معاہدہ چیک کریں ، اپ ڈیٹس اور معلومات کیلئے پاک حج2025موبائل ایپ کا استعمال کریں۔اعلامیے میں پابند کیا گیا کہ تمام سروس پرووائیڈرز کمپنیاں منظورشدہ کوٹہ کے مطابق عازمین حج کو اپ ڈیٹ شدہ معاہدہ (حج فارم)فراہم کریں، سعودی عرب کی تعلیمات کے مطابق (آج)18اپریل تک عازمین حج کے ویزا اجرا کے عمل کو یقینی بنائیں۔وزارت حج نے عازمین کی سہولت کیلئے لینڈ لائن نمبر 0519218571،0519207519 اور ای میل [email protected]کا اجرا بھی کیا ہے جس کے ذریعے وہ اپنی شکایات درج کرواسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…