جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

وفاقی حکومت نے پرائیویٹ ملازمین کے بھی ہوش اڑا دیئے

datetime 15  اپریل‬‮  2025 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وفاقی حکومت نے ٹیکس نظام کو مزید موثر بنانے کے لیے ایک اہم پیشرفت کی ہے، جس کے تحت نجی اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہوں سے براہِ راست ٹیکس کی کٹوتی کا اختیار کمپنیوں کے اکاؤنٹس افسران کو دیا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے پنجاب اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے “دی پنجاب فنانس ترمیمی بل 2025” کی منظوری دے دی ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق، ترمیمی بل کا مقصد یہ ہے کہ نجی کمپنیوں میں کام کرنے والے ملازمین کی جانب سے ٹیکس چھپانے یا اس میں ہیرا پھیری کو روکا جا سکے۔ اب اداروں کے متعلقہ افسران تنخواہ جاری کرنے سے قبل واجب الادا ٹیکس کاٹنے کے پابند ہوں گے۔

پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ایکسائز کے اجلاس کی صدارت چیئرمین آغا علی حیدر نے کی، جس میں محکمہ خزانہ، قانون، اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں بل پر تفصیلی غور و فکر کے بعد اسے منظور کر لیا گیا، جسے جلد اسمبلی کے باقاعدہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ترمیمی بل کے تحت، پرائیویٹ اداروں کے ڈی ڈی اوز (ڈسبرسنگ آفیسرز) کی یہ ذمہ داری ہو گی کہ وہ ملازمین کی تنخواہ سے ٹیکس منہا کر کے باقی رقم ادا کریں۔ اگر کسی کمپنی کی طرف سے ٹیکس کی کٹوتی یا جمع نہ کرانے کی صورت پیش آئی، تو متعلقہ ایکسائز و ٹیکسیشن آفیسر اس رقم کی وصولی کا ذمہ دار تصور کیا جائے گا۔کٹا ہوا ٹیکس براہِ راست قومی خزانے میں جمع کرایا جائے گا، جس سے نہ صرف محصولات میں اضافہ ہوگا بلکہ ٹیکس نیٹ کو بھی وسعت ملے گی۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…