اسلا م آباد(نیوز ڈیسک )20 اپریل کا دن سکردو کے لیے ایک اور تاریخی لمحہ لے کر آئے گا، جب سکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کل سات پروازیں لینڈنگ کریں گی۔ یہ پہلی بار ہوگا کہ ایک ہی دن میں اتنی بڑی تعداد میں پروازیں سکردو پہنچیں گی، جس سے نہ صرف مقامی معیشت اور سیاحت کو فروغ ملے گا بلکہ علاقے کی فضائی روابط کی اہمیت بھی اجاگر ہوگی۔
اس دن کی سب سے نمایاں پرواز چین سے آنے والی خصوصی بین الاقوامی فلائٹ ہوگی، جو دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات اور سکردو کی عالمی سطح پر شناخت کو مزید مضبوط کرے گی۔ اس پیشرفت کو مقامی سطح پر خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ اس قسم کی بین الاقوامی پروازیں سکردو کو دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے مزید پرکشش بنائیں گی۔
ائیرپورٹ حکام کے مطابق تمام پروازوں کے لیے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، جبکہ مقامی لوگ اس دن کو ایک تاریخی موقع کے طور پر دیکھ رہے ہیں