ہفتہ‬‮ ، 31 جنوری‬‮ 2026 

خیبر پختونخوا میں شدید گرمی کی لہر، ہیٹ اسٹروک کا انتباہ جاری

datetime 12  اپریل‬‮  2025 |

پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا میں شدید گرمی کی لہر کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے انتباہ جاری کردیا۔ترجمان کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں (کل)پیر سے دن کے اوقات میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے ، صوبے کے بعض علاقوں میں دوپہر اور رات کے وقت گرم اور گرد آلود ہوائیں بھی چلیں گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران دن کے اوقات میں درجہ حرارت میں 4سے 6ڈگری سنٹی گریڈ تک اضافہ متوقع ہے۔پی ڈی ایم اے نے گرمی کی متوقع لہر کے پیش نظر تمام ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق خشک موسم اور گرمی کی شدت ہیٹ اسٹروک کے ساتھ ساتھ آبی ذخائر پر دبا کا باعث بن سکتی ہے۔ادارے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ تیز دھوپ میں نکلتے وقت خصوصی احتیاط برتیں۔ بزرگ شہریوں اور بچوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک براہ راست دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں۔ اسی طرح کسانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی فصلوں کے لیے پانی کا مناسب انتظام یقینی بنائیں۔

پی ڈی ایم اے نے محکمہ صحت کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ ہیٹ اسٹروک سینٹرز فعال رکھے جب کہ پیرا میڈیکل اسٹاف اور ریسکیو ٹیموں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے مویشیوں اور پالتو جانوروں کے تحفظ کے لیے بھی ہدایات جاری کی ہیں۔عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ سفر سے قبل اپنی گاڑیوں کے انجن کا پانی اور ٹائر کا پریشر لازمی چیک کریں۔ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے اور عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع ہیلپ لائن 1700پر دے سکتے ہیں۔



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…