ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

تین بچوں کی ماں سے مبینہ زیادتی

datetime 10  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راجووال (این این آئی )تین بچوں کی ماں سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار ،مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم کی نواحی آبادی یعقوب کنڈے والی میں متاثرہ خاتون(ر) بی بی اپنے تین کمسن بچوں کے ہمراہ گھر میں سو رہی تھی کہ اسی محلے کا رہائشی خالد دیوار پھلانگ کرآدھی رات کو زبردستی گھر میں داخل ہوا، ملزم نے بچوں کو جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے خاتون کو ایک کمرے میں لے جا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا،اسی دوران خاتون کا شوہر محمد انصر اور قریبی رشتہ دار محنت مزدوری کر کے واپس گھر پہنچے توملزم فرار ہو گیا،

ایس ایچ او تھانہ حجرہ شاہ مقیم حافظ اطہر رشید کی سربراہی میں فوری ایکشن لیتے ہوئے پولیس نے ملزم کو قلیل وقت میں گرفتار کر لیا،ڈی پی او راشد ہدایت نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ متاثرہ خاتون کو انصاف فراہم کیا جائے گا اور ملزم کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی “نیور اگین”مہم کے تحت خواتین کے خلاف جرائم پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے،متاثرہ خاندان کی مکمل دادرسی اور تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور مقدمے کی شفاف اور فوری تفتیش کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے، ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے اور متاثرہ خاتون کو میڈیکل چیک اپ کے لیے ضابطے کے تحت ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…