پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

ہوٹل کی بریانی کھانے سے دو کمسن بہن بھائی جاں بحق

datetime 29  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ (این این آئی)ہوٹل سے لائی گئی مضر صحت بریانی کھانے سے دو کمسن بہن بھائی جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق عالم چوک کے قریب تھانہ اروپ کی حدود میں دو بچے بریانی کھانے سے جاں بحق ہوگئے۔ بچوں کے والد مبشر نے اپنے اہل خانہ کے لیے قریبی ہوٹل سے بریانی خریدی تھی۔بریانی کھانے کے کچھ دیر بعد کمسن عبدالہادی اور خضرہ کی طبیعت بگڑ گئی جس پر انہیں فوری طور پر قریبی ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور بچوں کی لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق مبشر کی دو شادیاں ہیں اور معاملہ بظاہر سیدھا نظر نہیں آتا۔ تحقیقات کے دوران یہ سوال بھی اٹھایا جا رہا ہے کہ بریانی سب نے کھائی تھی، تو صرف بچے ہی کیوں متاثر ہوئے؟۔واقعہ کے بعد بچوں کے والدین نے کسی پر شک ظاہر نہیں کیا جس کے باعث مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ پولیس کے مطابق کھانے کے نمونے لیبارٹری بھیج دیے ہیں اور رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔پولیس کے مطابق بچوں نے وہ بریانی سحری میں کھائی تھی جو رات کو خریدی گئی تھی۔ واقعے کی ابتدائی رپورٹ زیر دفعہ 174 درج کر کے کارروائی مکمل کر لی گئی ہے۔ضروری قانونی کارروائی کے بعد عبدالہادی اور خضرہ کی میتیں ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…