پیر‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2026 

2025 کا پہلا سورج گرہن آج ہو گا

datetime 29  مارچ‬‮  2025 |

لاہور ( این این آئی)رواں سال 2025ء کا پہلا جزوی سورج گرہن آج (ہفتہ ) ہوگا۔محکمہ موسمیات کلائمیٹ ڈیٹاپروسیسنگ سینٹر کے مطابق سورج گرہن کا آغاز 29مارچ کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1بج کر 51منٹ پر ہوگا، دوپہر 3بج کر 47منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر پہنچے گا جبکہ سورج گرہن کا اختتام شام 5بج کر 44منٹ پر ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق یہ سورج گرہن پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا، یورپ، نارتھ ایشیا، نارتھ امریکا اور افریقہ کے کچھ حصوں میں سورج گرہن دیکھا جا سکے گا۔خیال رہے کہ رواں سال کا دوسرا سورج گرہن 21سے 22ستمبر کو ہوگا جو پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔زمین پر سورج گرہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند گردش کے دوران سورج اور زمین کے درمیان میں آ جاتا ہے، جس کے بعد زمین سے سورج کا کچھ یا پھر پورا حصہ نظر نہیں آتا۔چاند کا زمین سے جتنی مسافت کا راستہ ہے اس سے 400گنا زیادہ راستہ سورج اور چاند کے درمیان ہے اس لئے زمین سے سورج گرہن واضح طور پر نہیں دیکھا جاتا اور یہ بھی ضروری نہیں کہ سورج گرہن کو پوری دنیا میں دیکھا جاسکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے


اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…