منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

نقلی پستول سے اسلحہ کی دکان میں ڈکیتی کرنیوالا دکاندار کی فائرنگ سے مارا گیا

datetime 21  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)شہر قائد میں نقلی پستول سے اسلحہ کی دکان میں ڈکیتی کرنے والا دکان دار کی فائرنگ سے مارا گیا۔صدر کے علاقے میں اسلحہ کے دکاندارکی فائرنگ سے مبینہ ڈکیت ہلاک ہوگیا، جو نقلی پستول لے کر اسلحہ کی دکان میں داخل ہوا تھا اورایک 9 ایم ایم پستول چھین کرفرارہورہا تھا کہ دکاندارنے فائرنگ کردی۔تھانہ صدر کی حدود زاہد نہاری والی گلی میں دکاندارکی فائرنگ سے ہلاک ڈاکو کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی، جہاں اس کی شناخت 32 سالہ دائود محمد ولد عبدالقادر کے نام سے کی گئی۔فائرنگ کے واقعے کی اطلاع پر پولیس افسران بھی موقع پر پہنچ گئے اورفوری طورپرشواہد اکھٹا کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کوموقع پر طلب کرلیا گیا۔

ایس ایچ او صدر عمران زیدی نے بتایا کہ ہلاک ملزم نقلی پستول لیے اسلحہ کی دکان میں داخل ہوا اور نقلی پستول تان کر دکان سے ایک 9 ایم ایم پستول چھینی اور فائرنگ کرتا ہوا فرار ہو رہا تھا کہ دکاندار بھی اس کے پیچھے بھاگے۔اس دوران جس دکان سے ڈکیت نے اسلحہ چھینا تھا، اس دکاندار عرفان شاہ نے فائرنگ کردی، جس کے باعث ڈکیت 2 گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا ۔ہلاک ڈکیت کے قبضے سے ایک نقلی پستول اور اسلحہ کی دکان سے چھینی گیا پستول برآمد کرلیا گیا ہے۔پولیس افسر نے بتایا کہ ہلاک ڈکیت کا سابق کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آگیا ہے، جو اس سے قبل صدر اور گلشن معمار پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو چکا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…