ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

مفت شربت کی بوتل لینے والے پولیس افسر کی ویڈیو وائرل، معطلی کا حکم جاری

datetime 20  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پولیس کی جانب سے مفت میں اشیا لینے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے ، رمضان المبارک میں پولیس افسر کی جانب سے مفت میں شربت کی بوتل لینے کے واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔اس سے قبل شارع نور جہاں تھانے کے اہلکار کی پھل فروش سے مفت میں خربوزہ لینے کی موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی تاہم مفت میں شربت کی بوتل لینے والے مددگار 15 کے پولیس افسر کو معطل کر دیا گیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ایس ایس پی مددگار 15 عمران شوکت نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا نوٹس لیا ہے جس میں پولیس کا سب انسپکٹر کو تھانہ سائٹ بی کی حدود میں قائم ایک مارٹ سے شربت کی بوتل بلا معاوضہ لیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ایس ایس پی مددگار 15 نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے سب انسپکٹر جاوید کو فوری طور پر معطل کر کے محکمہ انکوائری کو ہدایت جاری کر دی۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں پولیس کی وردی میں ملبوس سب انسپکٹر جو کہ چہرے پر ماسک لگایا ہوا تھا مارٹ کے کاونٹر پر آکر شربت کی بوتل مانگتا ہے ، دکاندار کی جانب سے پیسے طلب کرنے پر اپنا ماسک اتار کر اسے دیکھتا ہوا دکھائی دیتا ہے اور بعدازاں شاپر میں دی گئی شربت کی بوتل لیکر مارٹ سے جاتا ہوا دکھائی دیا۔

چند روز قبل ڈسٹرکٹ سینٹرل کے تھانے شارع نور جہاں کی پولیس موبائل میں سوار 4 اہلکاروں میں سے ایک اہلکار ظفر کی جانب سے قلندریہ چوک کے قریب پھل فروش سے مفت میں ٹھیلے سے خربوزہ اٹھانے پر پھل فروش سے تلخ کلامی کی موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں پولیس اہلکار پھل فروش کو سنگین نتائج کی دھمکیاں اور مغلظات دیتے ہوئے سنائی دیا۔ تاہم ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے پولیس موبائل میں سوار چاروں اہلکاروں کو معطل کر دیا اور بعدازاں تحقیقات کے بعد پولیس اہلکار ظفر کو ملازمت سے برطرف کرنے کا حکمنامہ جاری کر دیا۔



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…