جمعرات‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2025 

اسلحہ لائسنس کی ویری فکیشن کےحوالے سے محکمہ داخلہ کا بڑا فیصلہ

datetime 13  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)اسلحہ لائسنس کی ویری فکیشن کے والے سے محکمہ داخلہ کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے،نادراکوتمام اسلحہ لائسنسزکی آن لائن ویری فکیشن کیلئے کیوآرکوڈجاری کرنے کی ہدایت کردی۔سیکرٹری داخلہ پنجاب کی زیر صدارت اسلحہ لائسنس ویری فیکیشن کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا،اجلاس میں سپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمان،ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ (جوڈیشل)عمران حسین رانجھا اور نادرا حکام نے شرکت کی۔

سیکرٹری داخلہ نے اسلحہ لائسنسز کے ساتھ کیوآرکوڈلگانے کیلئے نادراکوایک ہفتے کاوقت دیدیا،نادراکوتمام اسلحہ لائسنسز متعلقہ شخص کے شناختی کارڈسے لنک کرنے کی ہدایت کردی،کیوآرکوڈکی مددسے قانون نافذکرنے والے ادارے ہراسلحہ لائسنس کی تصدیق کر سکیں گے۔پنجاب بھرکے کمشنرزاورڈپٹی کمشنرزکوبھی اسلحہ لائسنس سے متعلقہ تمام آرڈرزپرکیوآرکوڈدینے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔سیکرٹری داخلہ پنجاب کا کہناہے کہ سنگین جرائم میں ملوث افراداسلحہ لائسنس کیلئے نااہل ہیں،آرمز رولز میں ترامیم کرکے شہریوں کیلئے سہولت پیداکررہے ہیں، اسلحہ لائسنس کے حصول اور تجدید کیلئے فیسوں کا شیڈول تبدیل کرنے کی سفارش کی ہے۔



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…