ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

پولیس اہلکار بھی ہنی ٹریپ میں ملوث نکلے،3خواتین سمیت 7ملزمان گرفتار

datetime 8  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)لاہور میں پولیس اہلکار بھی ہنی ٹریپ میں ملوث نکلے،3خواتین سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔کوٹ لکھپت پولیس نے ہنی ٹریپ میں ملوث 3 خواتین سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان میں عاصم، وقاص،احمد، ابرار، نورین، کرن اور فریحہ شامل ہیں۔ خواتین ملزمان لڑکوں سے سوشل میڈیا پر دوستی کرتی تھیں۔

خواتین ملزمان دوستی کے بعد بہانے سے لڑکوں کو مختلف لوکیشنز پر واقع فلیٹس میں بلاتی تھیں۔ خواتین ملزمان فلیٹ پر پہلے سے موجود ساتھیوں سے مل کر تشدد کرتیں۔پولیس کے مطابق ملزمان دوران تشدد لڑکوں کی برہنہ ویڈیو بناتے اور بھاری رقم کا مطالبہ کرتے تھے۔ رقم نہ دینے پر ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دیتے تھے۔ ملزمان اب تک 50سے زائد افراد کو ہنی ٹریپ کا شکار کرچکے تھے۔ملزمان سے 7موبائل فون، ہتھکڑی، پستول، 55ہزار نقدی اور دیگر سامان برآمد کیا گیا۔ گرفتاریاں سوشل میڈیا، موبائل فون ٹریسنگ اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کی گئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…