جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

صوبائی حکومت نے مفت سولر پینل سکیم کا آغاز کردیا

datetime 6  مارچ‬‮  2025
سولر پینلز کی قیمتیں
سولر پینلز کی قیمتیں
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی) خیبرپختونخوا حکومت نے مفت سولر پینل سکیم کا آغاز کردیا ۔سکیم کے تحت صوبے میں ایک لاکھ 30ہزار گھرانوں کو مفت سولر سسٹم دیا جائے گا، احساس پروگرام ، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ مستحق گھرانوں کو سکیم میں شامل کیا گیا ہے۔پہلے مرحلے میں 32ہزار 500افراد کو بذریعہ قرعہ اندازی سولر سسٹم فراہم ہوگا، بجلی سے محروم، انتہائی متاثرہ علاقوں کو ترجیح دی جائے گی، یتیم، بیوہ، معذور افراد اور خواجہ سرائوں کو بھی سکیم میں شامل کیا گیا ہے۔

قرعہ اندازی میں نام نکلنے والے افراد کو سولر پینل، کنٹرولر، بلب، پنکھا اور بیڑی دی جائے گی۔اس حوالے سے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے میں بجلی کے مسائل کی وجہ سے سولر سسٹم کا آغاز کیا ہے، ایک لاکھ 32 ہزار لوگوں کو فری سولر سسٹم دے رہے ہیں، ڈی آئی خان کے لوگوں نے زیادہ اپلائی کیا ہے ہم میرٹ پر سولر دینگے۔انہوں نے کہا کہ تمام ایم پی ایز کو کہہ دیا کہ قرعہ اندازی ہوگی، مقابلہ کارکردگی پر ہونا چاہیے، مقابلے میں کے پی لیڈ کرتا رہا ہے، میں کارکردگی پر سب کو چیلنج دیتا ہوں۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…