اسلام آباد(این این آئی)اوفاقی بیورو کریسی میں اعلیٰ سطح اکھاڑ پچھاڑ کر دی گئی، افسران کی گریڈ 21سے 22میں ترقی کی سفارشات منظور کر لی گئیں۔ذرائع کے مطابق وفاقی بیورو کریسی میں اعلیٰ افسران کی ترقیوں کے معاملے پر نائب وزیراعظم اسحق ڈار کی زیر صدارت ہائی پاور بورڈ کا اجلاس ہوا۔
ہائی پاور بورڈ اجلاس میں افسران کی گریڈ 21سے 22میں ترقی کی سفارشات منظور کرلی گئیں، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کے 19افسران کی گریڈ 22میں ترقیوں کی سفارش کی گئی۔اجلاس میں پولیس سروس آف پاکستان کے 8افسران کی گریڈ 22، جبکہ فارن سروس کے 9افسران کی گریڈ 22میں ترقی کی سفارش منظور کی گئی۔