جمعہ‬‮ ، 05 دسمبر‬‮ 2025 

شیر افضل مروت کو دوسری سیاسی جماعت میں شمولیت کی دعوت

datetime 4  مارچ‬‮  2025 |

لاہور( این این آئی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( نظریاتی)اختر اقبال ڈار نے شیر افضل مروت کو اپنی جماعت میں شمولیت کی دعوت دیدی۔اختر اقبال ڈار نے کہا کہ شیر افضل مروت پی ٹی آئی(نظریاتی )میں شامل ہو کر سیاست کریں۔ انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف میں ایک ڈکٹیٹر اپنے علاوہ کسی کی مقبولیت کو برداشت نہیں کرتا،بانی پی ٹی آئی احسان فراموش،خود غرض اور ابن الوقت انسان ہیں،تاریخ گواہ ہے بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ پہلے لوگوں کو استعمال کیا پھر کام نکل جانے پرٹشو پیپر کی طرح پھینک دیا۔

انہوں نے کہا کہ خود کو عقل کل سمجھنے والا اپنی پارٹی میں کسی کو برداشت نہیں کرسکتا،کہنے پرتو پی ٹی آئی ایک جمہوری پارٹی مگر پارٹی میں بانی پی ٹی آئی کی ڈکٹیٹر شپ قائم ہے۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی میں کوئی بھی بانی پی ٹی آئی کی بات کے آگے انکار نہیں کرسکتا،پی ٹی آئی میں تذلیل کرکے نکالے گئے لوگوں کی لمبی فہرست ہے،شیر افضل مروت پی ٹی آئی(نظریاتی) میں شامل ہوکر حق کی آواز بلند کریں۔



کالم



چیف آف ڈیفنس فورسز


یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…