منگل‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2026 

رمضان المبارک میں موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

datetime 1  مارچ‬‮  2025 |

لاہور ( این این آئی) رمضان المبارک کے دوران متعلقہ محکموں نے بارشوں کی پیش گوئی کردی جس کے نتیجے میں ماہ مقدس میں موسم خوشگوار رہے گا۔ ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق رمضان المبارک اور بارشوں کے سلسلے کی آمد سے متعلق محکمے کی جانب سے بارشوں کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق رمضان المبارک میں 2سے 4مارچ کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔اسی طرح مری ،گلیات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے، جس کے تحت ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کی کمشنرز و ڈپٹی کمشنر کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں واسا، ریسکیو،محکمہ آبپاشی،لائیو سٹاک اور دیگر متعلقہ محکموں کو بھی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، سرگودھا، میانوالی، خوشاب اور منڈی بہاالدین میں بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اسی طرح لاہور، شیخوپورہ، حافظ آباد ، گجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔علاوہ ازیں ملتان، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بہاولپور، خانیوال، لیہ، بھکر، ساہیوال اور پاکپتن میں بھی بادل برسیں گے۔ ڈی جی پی دی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی ہمہ وقت مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

شہری خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر کے میدانی علاقوں میں دوبارہ خشک موسم کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، جس کے بعد مری اور گلیات میں گزشتہ 2، 3روز بارش اور برف باری سے درجہ حرارت میں کمی آ گئی۔پیش گوئی میں بتایا گیاہے کہ آج (اتوار ) رات دوبارہ برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگا۔ 3مارچ کو دوبارہ لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کے امکانات ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…