کراچی(این این آئی) مقتول مصطفی عامر ، ملزم ارمغان اور ساحر حسن سے ملنے والے شواہد پر پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے منشیات استعمال کرنے والے نوجوانوں کے والدین کوپولیس نوٹس جاری کردیئے۔تفصیلات کے مطابق عامر مصطفی قتل کیس سے کھلنے والے منشیات نیٹ ورک پر پولیس نے بڑا ایکشن لیتے ہوئے جن تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت ہورہی ہے ان کی فہرست تیارکرلی۔
مقتول مصطفی ، ملزم ارمغان اور ساحر حسن سے ملنے والے شواہد پر کریک ڈاؤن کیا گیا، پولیس کو بین الاقوامی منشیات فروشوں کی تلاش ہے۔منشیات استعمال کرنیوالے نوجوانوں کے والدین کو پولیس نوٹس جاری کرتے ہوئے پولیس نے منشیات استعمال کرنے والے طلبا کے والدین کو طلب کرلیا ہے۔منشیات کے عادی نوجوانوں سے منشیات فروخت کرنے والوں کا ریکارڈ لیا جائے گا، ذرائع نے بتایا کہ منشیات امریکااورمیکسیکوسے کورئیرکمپنیز کے ذریعے پاکستان پہنچ رہی ہے۔کسٹمز افسران کو منشیات کیس میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ، بزنس مین اور اہم شخصیات کے بچے منشیات استعمال کرنیمیں ملوث ہیں ، جس کے بعد بچوں کو گرفتاری سے بچانے کیلئے اہم شخصیات نے کوششیں تیز کردیں۔