لاہور ( این این آئی) پاکستان کے 11سالہ بچے احمد رضا کا بولنگ اسٹائل بھارت کے فاسٹ بولر جسپریت بمرا جیسا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہو رہی ہے۔بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمرا کی طرح کے بولنگ اسٹائل والے احمد رضا نے پریکٹس کے دوران آسٹریلیا کے گلین میکسویل کو 2مرتبہ بھی آئوٹ کیا۔
احمد رضا کو آئی سی سی کی کرکٹ فار گڈ ایکٹیویٹی میں بولنگ کا موقع ملا، آسٹریلوی ٹیم نے احمد رضا کے گلین میکسویل کو بولنگ کرانے کی ویڈیو بھی اپ لوڈ کی۔اس حوالے سے احمد رضا نے کہا کہ مجھے جسپریت بمرا کا منفرد اسٹائل اچھا لگتا ہے، مجھے بہت خوشی ہوئی کہ میں نے آسٹریلوی ٹیم کو بولنگ کروائی۔انہوں نے کہا کہ گلین میکسویل میرے پسندیدہ بیٹر ہیں، میں نے انہیں بولنگ کروائی اور دو مرتبہ آٹ کیا، میکسویل کو ایک مرتبہ بولڈ کیا اور ایک مرتبہ کیچ آٹ کرایا۔احمد رضا کا یہ بھی کہنا ہے کہ میکسویل سے شرٹ اور کیپ پر آٹو گراف بھی لیا ہے، کوشش ہے کہ محنت کر کے آگے بڑھتا رہوں اور بمرا کے اسٹائل میں بولنگ کروں۔