اسلام آباد (این این آئی) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو ملاقات کیلئے بلالیا ۔ ذرائع کے مطابق پارٹی رہنمائوں نے بانی پی ٹی آئی کا پیغام شیر افضل مروت تک پہنچا دیا۔ اس حوالے سے شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ بانی نے مجھے ملاقات کیلئے بلایا ہے۔ انہوںنے کہا کہ میں عمران خان سے ملاقات کر کے شکوہ کروں گا کہ بغیر سنے مجھے کیوں نکالا گیا؟۔