اسلام آباد(این این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق طویل خشک سالی کے بعد 18فروری سے20فروری تک بارش کا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگا۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ اس دورانیے میں اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال اور اندرونِ پنجاب بارشوں کا امکان ہے۔اسی طرح اسلام آباد اور راولپنڈی میں پولن ہائی رہے گی اور اس میں اضافہ ہوگا۔