اسلام آباد (نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں بارشوں کا نیا سسٹم 18 فروری کو داخل ہوگا، جس کے باعث مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 19 فروری کو لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش ہو سکتی ہے۔ اس وقت صوبے میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے، تاہم بارش کے بعد موسم میں تبدیلی متوقع ہے۔
لاہور میں درجہ حرارت سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔