ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

مفت پلاٹ اسکیم : عوام کے لئے بڑا اعلان کر دیا گیا

datetime 13  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ضرورت مندوں اور ناداروں کو 3 مرلے کا مفت پلاٹ دینے کا اعلان کردیا، پہلے مرحلے میں 22 اضلاع میں 33 اسکیموں میں 1892 پلاٹ دیے جائیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب میں بے گھر افراد کو مفت پلاٹ دینے کے فیصلے پر عملدرآمد کا آغاز ہوگیا، پہلے مرحلے میں 22 اضلاع میں 33 اسکیموں میں ایک ہزار 892 پلاٹ دیے جائیں گے۔

راولپنڈی ڈویژن کے 4 اضلاع کی 5 اسکیموں میں 658 ، فیصل آباد ڈویڑن کے 5 اضلاع کی 4 اسکیموں میں 288، لاہور ریجن کے 3 اضلاع کی 5 اسکیموں میں 518، بھکر ریجن کی 7 اسکیموں میں 131، ملتان ریجن کے 5 اضلاع کی 9 اسکیموں میں270 جبکہ بہاولپور ریجن کی 3 اسکیموں میں 3 مرلے کے 27 پلاٹ دیے جائیں گے،حضرو، اٹک، جہلم، گجرات اور منڈی بہاؤالدین میں بھی 3 مرلہ اسکیم کے تحت پلاٹ ملیں گے، فری پلاٹ اسکیم میں چنیوٹ، ماموں کانجن، سلانوالی، جھنگ، پتوکی، اوکاڑہ، رینالہ خورد، بھکر، خوشاب اور لیہ بھی شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بے گھر نادار افراد کو مفت پلاٹ دینے کے لئے فوری اقدامات کا حکم دیا ہے، انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب کے ہر شہری کے پاس اپنا گھر ان کا خواب ہے، نادار اور مستحق لوگوں کا بھی حکومتی وسائل پر حق ہے، مفت پلاٹ کسی پر احسان نہیں ہو گا بلکہ اپنا فرض ادا کررہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…