جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کی اسمارٹ فونز کے بارے میں حیران کن پیشگوئی

datetime 11  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اوپن اے آئی تیزی سے مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی میں ترقی کر رہا ہے، اور اس کے سی ای او، سام آلٹمین، کا ماننا ہے کہ مستقبل قریب میں اسمارٹ فونز کا دور ختم ہو سکتا ہے۔ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے اشارہ دیا کہ اوپن اے آئی اسمارٹ فونز کے متبادل پر کام کر رہا ہے۔ ان کے مطابق، کمپنی ایک ایسی ڈیوائس تیار کرنا چاہتی ہے جو چیٹ جی پی ٹی اے آئی ٹیکنالوجی کو ہارڈ ویئر کی شکل میں صارفین کے لیے متعارف کرائے۔جاپانی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں سام آلٹمین نے اس منصوبے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اوپن اے آئی کسی شراکت داری کے ذریعے یہ ہارڈ ویئر ڈیوائس تیار کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

تاہم، یہ واضح نہیں کہ اس ڈیوائس کو کب لانچ کیا جائے گا اور صارفین اسے کب تک حاصل کر سکیں گے۔یہ خیال کہ اسمارٹ فونز کی جگہ کوئی نئی ٹیکنالوجی لے سکتی ہے، حیران کن ضرور ہے، خاص طور پر ایسی کمپنی کے لیے جس نے ابھی تک کوئی موبائل ڈیوائس نہیں بنائی۔ لیکن اگر ماضی کو دیکھا جائے تو 2007 میں ایپل نے آئی فون متعارف کرایا تھا، جس کے بعد کی پیڈ والے روایتی موبائل فونز تقریباً ناپید ہو گئے تھے۔مصنوعی ذہانت کی ترقی کے ساتھ، ایسا ممکن ہے کہ چیٹ جی پی ٹی جیسی جدید اے آئی ٹیکنالوجی نئی ڈیوائسز کو مزید کارآمد بنا دے، اور شاید مستقبل میں صارفین کو اسکرین کی ضرورت بھی نہ رہے۔

اوپن اے آئی واحد کمپنی نہیں جو اسمارٹ فونز کے بعد کے دور پر کام کر رہی ہے۔ ایپل بھی آگمینٹڈ رئیلٹی گلاسز کی تیاری میں مصروف ہے، جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ آئی فون کی جگہ لے سکتے ہیں۔ تاہم، اوپن اے آئی کی حکمت عملی ایپل سے مختلف ہو سکتی ہے، اور چیٹ جی پی ٹی پر مبنی یہ نئی ڈیوائس کیسی ہوگی، اس کا انتظار باقی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…