اتوار‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2026 

روزگار کی تلاش میں کراچی آنے والا نوجوان تشدد کے بعد قتل

datetime 7  فروری‬‮  2025 |

کراچی(این این آئی)روزگاہ کی تلاش میں کراچی آنے والے نوجوان کوتشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا۔5 فروری کی صبح 9 بجے کے قریب بوٹ بیسن تھانے کے علاقے کلفٹن بلاک 4 باغ ابن قاسم بارہ دری پارک کے قریب سے ایک نوجوان تشدد زدہ اور بیہوشی کی حالت میں ملا تھا۔ اطلاع ملنے پرپولیس موقع پرپہنچی اورزخمی نوجوان کو فوری جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمی نوجوان کے پاس سے ایسی کوئی چیز برآمد نہیں ہوسکی تھی کہ اس کی شناخت ممکن ہوسکے۔

پولیس نے فوری طور پر نوجوان کے ورثا کی تلاش شروع کی۔زخمی نوجوان جناح اسپتال میں دوران علاج دم توڑگیا جس کے بعد پولیس کی جانب سے مقتول نوجوان کا پوسٹ مارٹم کرایا گیا تو میڈیکل رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ مقتول نوجوان کی موت سر پر گہری چوٹ لگنے کے باعث ہوئی ہے۔ مقتول نوجوان کا بائیو میٹرک کرایا تواس کی شناخت 20محمد الیاس ولد بہرام خان کے نام سے کی گئی۔

مقتول نوجوان کا آبائی تعلق ضلع بونیر سے تھا۔ایس ایچ او بوٹ بیسن عمران آفریدی نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ نوجوان باغ ابن قاسم بارہ دری پارک کی راہ داری سے گر کر زخمی ہوا کیونکہ اکثر لوگ باغ ابن قاسم بارہ دری پارک کی راہ داری میں سویا کرتے ہیں۔ مقتول نوجوان کی فیملی ٹری نکلوانے کے بعد منگھوپیرایم پی آرکالونی کے رہائشی اس کے چچا عبید اللہ ولداحسان اللہ سیرابطہ کیا توانہوں نے بتایا کہ مقتول نوجوان فٹ پاتھ پرسو کررات گزارنے والا نہیں ہے بلکہ مقتول نوجوان ایک ماہ قبل روزگارکی تلاش میں کراچی آیا تھا اور3 فروری کوروزگارکی تلاش میں گھرسے نکلا تھا اورپھرواپس نہیں لوٹا۔ایس ایچ او نے بتایا کہ مقتول نوجوان کو تشدد کا نشانہ بناکر قتل کیا گیا ہے۔

نوجوان کے قتل کامقدمہ الزام نمبر 25/92 بجرم دفعہ 34/302 کے تحت مقتول کے چچا عبید اللہ ولد احسان اللہ کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا۔ قتل کے شبے میں نوجوان کے 2 دوستوں طلحہ اورغفران کو حراست میں لیا ہے جن سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔دوسری جانب مقتول کے چچا عبید اللہ اورماموں محمد ریاض نے بتایا کہ پولیس واقعے کی تفتیش کررہی ہیاورپولیس کوکچھ شواہد بھی ملے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جلد مقتول نوجوان کے قتل میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا کرگرفتارکرلیاجائے گا ۔۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…