بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

فوجی فرٹیلائزرنے نئی کھاد”سونا یوریا زنک کوٹڈ”متعارف کروادی

datetime 4  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ، پاکستان کی سب سے بڑی کھاد بنانے اور ترسیل کرنے والی کمپنی نے3فروری ،2025بروز سوموار بہتر افادیت والی نئی کھاد”سونا یوریا زنک کوٹڈ”متعارف کروائی اور اِس سلسلہ میں ایف ایف سی ہیڈآفس راولپنڈی میں خصوصی لانچ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

جس میں ایف ایف سی کی سینئر مینجمنٹ نے میڈیا کے لوگوں کو نئی کھاد اور اِس کی زراعت میں کردار پر روشنی ڈالی۔زنک پودوں کے لیے ایک اہم صغیرہ غذائی جزو ہے جو فصل کی بڑھوتری اور نشونما میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے پیداوار میں اضافہ کرتا ہے۔تحقیقاتی اداروں کے اعدادوشمار کے مطابق،پاکستان کی زمینوں میں زنک کی کمی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔جس سے نہ صرف فصلوں کی پیداوار متاثر ہورہی ہے بلکہ انسانی صحت پر بھی اِس کے اثرات واضح ہو رہے ہیں ۔

اِس لیے فصلوں میں زنک کا استعمال انتہائی ضروری ہے۔تحقیقی تجربات سے یہ ثابت ہے کہ زنک کے استعمال سے فصلوں کی پیداوار میں 6سے20فیصد تک اضافہ ممکن ہے۔یوریا پاکستان کی سب سے مقبول نائٹروجنی کھاد ہے ۔ جس میں نائٹروجن کی مقدار دیگر نائٹروجنی کھادوں سے زیادہ ہے ۔”سونا یوریا زنک کوٹڈ “میں نائٹروجن کے ساتھ اضافی 1فیصد زنک شامل کیا گیا ہے تاکہ پودوں کو درکار یہ دو اہم اجزاء ایک ہی کھاد میں فراہم کیے جا سکیں ۔یہ اپنی منفرد فارمولیشن اور ہر دانے پر زنک کی کوٹنگ کی بدولت زنک کی کھیت میں مساوی تقسیم کو یقینی بناتی ہے اور یوں بہتر دستیابی کی وجہ سے زنک کی افادیت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔سونا یوریا زنک کوٹڈ کی تیاری میں زنک سلفیٹ کااستعمال کیا گیا ہے ، جس کی پانی میں بہتر حل پذیری کی بدولت زنک پودوں کو فورًا دستیاب ہوتا ہے ۔

اِس کے علاوہ زنک کوٹنگ کی وجہ سے نائٹروجن کے ضیاع میں کمی سے اِس کی دستیابی دیر تک برقرار رہتی ہے اور فصلوں پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔جہانگیر پراچہ مینجنگ ڈائریکٹر اینڈ چیف ایگزیکٹیوآفیسر FFCنے ایف ایف سی ہیڈ آفس راولپنڈی میں لانچنگ تقریب کا افتتاح کیا ۔انہوں کے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایف ایف سی ملک کی سب سے بڑی فرٹیلائزر کمپنی ہے جو اپنے قیام سے ہی کسانوں کو معیاری سونا کھادیں اور زرعی خدمات فراہم کر کے قومی زرعی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔FFCپاکستان کے زرعی شعبے میں جدت لانے اور کاشتکاری کو منافع بخش بنانے کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ زنک ایک اہم غذائی جزو ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…