اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

امریکی خاتون بہکی بہکی باتیں کرنے لگی، جناح اسپتال کے شعبہ نفسیات منتقل

datetime 1  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی میں کئی ہفتوں سے مقیم اور میڈیا کے زیربحث امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق خاتون کی ذہنی حالت درست نہیں، وہ بہکی بہکی باتیں کر رہی ہیں جبکہ ان کے ہاتھوں اور پیروں میں سوجن بھی پائی گئی ہے۔ خاتون کو جناح اسپتال کے شعبہ نفسیات میں رکھا گیا ہے جہاں ماہر ڈاکٹر ان کا تفصیلی معائنہ کریں گے۔

خیال رہے کہ کراچی میں نوجوان سے شادی کی دعوے دار امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کے بیٹے جیرامیا اینڈریو رابنسن نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ کی ذہنی حالت درست نہیں ہے۔جیرامیا اینڈریو رابنسن نے انکشاف کیا کہ انہیں میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ ان کی والدہ پاکستان میں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ ایک شخص اور اس کے اہلخانہ سے ملنے پاکستان آئی تھیں اور دو ہفتے بعد واپس جانا تھا، لیکن وہ واپس نہیں گئیں۔بیٹے کا کہنا تھا کہ انہوں نے اور ان کے بھائی نے والدہ کی واپسی کا ٹکٹ بھی خریدا تھا، لیکن وہ نہ آئیں۔ جیرامیا کے مطابق ان کی والدہ ذہنی مریضہ ہیں اور ان کی سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت متاثر ہے۔

ایک ویڈیو بیان میں خاتون نے امریکہ واپس جانے کی آمادگی ظاہر کی اور کہا کہ انہیں نیویارک جانے کے لیے ٹکٹ دی جائے کیونکہ ان کے پاس اس وقت پیسے نہیں ہیں۔واضح رہے کہ 33 سالہ اونیجا اینڈریو رابنسن، جو دو بچوں کی ماں ہیں، سوشل میڈیا پر کراچی کے 19 سالہ ندال میمن سے محبت میں مبتلا ہو گئی تھیں۔ وہ 11 اکتوبر کو کراچی پہنچیں، تاہم ندال میمن کے والدین نے اپنے بیٹے کی امریکی خاتون سے شادی کرانے سے انکار کر دیا۔امریکی خاتون کئی ماہ کراچی میں دربدر رہیں، ان کے ویزے کی مدت ختم ہو گئی تھی اور ان کے پاس واپسی کا ٹکٹ بھی نہیں تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف)نے خاتون کو زبردستی کراچی میں داخل ہونے سے روک کر ایئرپورٹ پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔کراچی کی ایک این جی او نے ان کی امریکہ واپسی کے لیے ٹکٹ اور مالی مدد بھی فراہم کی، لیکن انہوں نے واپس جانے سے انکار کر دیا اور نوجوان کے گھر کے باہر ڈیرے ڈال دیے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…