اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

خاتون کو نوکری دینے کے بہانے قصور سے بلا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

datetime 31  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) خاتون کو نوکری دینے کے بہانے قصور سے بلا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ،پولیس نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ نیازی اڈا کے قریب ایک خاتون نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کر کے اپنی شکایت درج کرائی کہ وہ قصور کی رہائشی ہے اور نوکری کی تلاش میں لاہور آئی تھی ۔

متاثرہ خاتون نے بتایا کہ عمران نامی شخص نے اسے نوکری کا جھانسہ دے کر اپنے دفتر بلایا اور وہاں اس کے ساتھ زبردستی زیادتی کی۔ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس کو موقع پر روانہ کیا اور سیف سٹی کی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کی تلاش اور نشاندہی کی گئی۔ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ترجمان سیف سٹیز نے خواتین کو مشورہ دیا کہ جب بھی وہ جاب انٹرویو کے لیے جائیں تو کسی مرد سرپرست کو ساتھ لے کر جائیں۔ خواتین اگر خود کو غیر محفوظ محسوس کریں تو فوری 15 پر کال کرکے 2 دبائیں یا ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے بھی رابطہ کر سکتی ہیں۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…