بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

بزرگ خاتون نے امریکا سے آئی لڑکی کو بہو قراردیدیا، شادی کا مطالبہ

datetime 30  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)امریکا سے لڑکے کی محبت میں کراچی آنے والی لڑکی کا معاملہ حل نہیں ہوا لیکن ایک بزرگ خاتون نے میڈیا کو بتایا کہ وہ اس لڑکی کی شادی کرادیں گی اور دعوی کیا کہ ہمارے علاقے کی بہو ہے ہمیں ان سے ملنے دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ باہر نکالو ہمارے ایریا کی بہو ہے، ہماری بہو ہے ان کو باہر نکالو، اس دوران ان سے سوال کیا گیا کہ ان کی شادی کس کے ساتھ کروائیں گی تو انہوں نے کہا کہ بہت سارے مل جائیں گے۔

ان سے پوچھا گیا کہ امریکا سے آئی ہوئی خاتون کا مطالبہ کیا ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ ہمیں نہیں پتا، مطالبہ تو اس وقت پتا چلے گا جب اس کو سامنے لاکر دکھائو گے، ہمیں کیا پتا مطالبہ کیا ہے اور بچے چھوڑ کر کیوں آئی ہے، کیا یہاں کم ہیں۔بزرگ خاتون نے کہاکہ شادی کرانے کے لیے یہاں بہت ہیں، پاکستانی جو کرتے ہیں وہ بے وقوف ہیں، امریکا نوٹوں کے لیے جا رہے ہیں وہ کالی یا گوری کے لیے نہیں جا رہے ہیں۔امریکا چھوڑ کر پاکستان آئی ہیں تو خاتون نے بتایا کہ کچھ بھی ہوگا مال کے لیے کیا ہوگا بغیر مال کرتے نہیں ہیں، ہم نے ان کو دیکھا نہیں ہے اور کچھ بھی نہیں جانتے ہیں، مال کے لیے کیا ہوگا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستانی خاتون نے بتایا کہ امریکا سے آئی ہوئی خاتون سے ملنے نہیں دیا جا رہا ہے ، دس دفعہ اندر گئی ہوں لیکن ملنے نہیں دیا جا رہا ہے۔ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ پہلے لڑکی تو آجائے، ان سے بات کریں گے کہ بھئی تیرا ڈیمانڈ کیا ہے اور تیری ویلیو کتنی ہے اور انگریزی میں کہا کہ میں ڈاکٹر ہوں اور چیک کرنا چاہتی ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…