اسلام آباد (نیوز ڈیسک) لڑکی کی نازیبا تصاویر اُس کے منگیتر کو بھیجنے کے جرم میں ملزم انس کو چھ سال قید کی سزا سنا دی گئی۔کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے مقدمے کی سماعت کے بعد جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزا دی۔ عدالت نے انس پر 90 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔
متاثرہ لڑکی نے عدالت میں بتایا کہ وہ ملزم کے ساتھ چار سال تک تعلقات میں رہی اور اس دوران اُس کے کہنے پر نازیبا تصاویر شیئر کیں۔ تاہم، جب گھر والوں نے اُس کی منگنی کسی اور سے کر دی تو ملزم نے یہ تصاویر اُس کے منگیتر کو بھیج دیں۔پراسیکیوشن کے مطابق، ایف آئی اے نے شکایت موصول ہونے پر کارروائی کرتے ہوئے ستمبر 2021 میں کورنگی سے ملزم کو گرفتار کیا تھا۔