لاہور (ا ین این آئی)میٹرک ٹیک میں بچوں پر کتابوں کا بوجھ مزید بڑھ گیا، مضامین 9سے بڑھا کر 10 کر دیئے گئے۔نئے تعلیمی سال سے میٹرک ٹیک کا اجرا کرنے پر پرائیویٹ سکول مالکان اور ماہرین تعلیم کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت سربراہ پاک ایوان تعلیم قاضی نعیم انجم نے کی۔
اجلاس سے گفتگو میں قاضی نعیم انجم نے کہا کہ میٹرک ٹیک میں مضامین 9سے بڑھا کر 10کر دیئے گئے ہیں، مختصر تعلیمی سال میں بچوں کیلئے میٹرک ٹیک کا سلیبس مکمل پڑھنا مشکل ہو گا، یقینا میٹرک ٹیک حکومت کا ایک احسن اقدام ہے، رواں سال غیر اعلانیہ چھٹیاں دینے سے تعلیمی سال صرف 175دن کا ہو گا۔ان کا کہنا تھا حکومت کو چاہئے کہ وہ نئی پالیسی بناتے وقت پرائیویٹ سکولوں کو بھی مشاورت میں لازمی شامل کیا کرے، حکومت غیراعلانیہ چھٹیاں دینے اور بسیں خریدنے کی شرائط میں نرمی کرے۔