اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

پنجاب حکومت کا لاکھوں خاندانوں کو نگہبان رمضان پیکیج دینے کا فیصلہ

datetime 24  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)پنجاب حکومت نے احسن اقدام اٹھاتے ہوئے لاکھوں خاندانوں کو نگہبان رمضان پیکیج دینے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں نگہبان رمضان پیکیج کے حوالے سے مختلف تجاویز اور سفارشات کا جائزہ لیا۔اجلاس کے دوران پنجاب حکومت کی جانب سے لاکھوں خاندانوں کو نگہبان رمضان پیکیج دینے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے شہریوں کو نگہبان رمضان پیکیج کے لئے 15 فروری تک رجسٹریشن مکمل کرانے کی ہدایت کی جبکہ نگہبان رمضان پیکیج میں شفافیت کے لئے ضروری اقدامات کا بھی حکم دیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نگہبان رمضان پیکیج نادار لوگوں کا حق اور حکومت کا فرض ہے، عوام کو عزت و احترام کے ساتھ ان کا حق ملنا چاہیے، نگہبان رمضان پیکیج کے لئے عوام کا لائنوں میں لگنا قطعا پسند نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ رمضان میں اللہ کی رضا کیلئے عوام کی خدمت کی جائے، انتظامیہ اور متعلقہ حکام عبادت سمجھ کر اپنی خدمات سرانجام دیں۔دوران اجلاس بریفنگ میں بتایا گیا کہ نگہبان رمضان پیکیج کیلئے پی ایس ای آر میں رجسٹریشن ضروری ہے، گھر بیٹھے آن لائن پورٹل pser.punjab.gov.pk پر بھی اپلائی کیا جا سکتا ہے، یونین کونسل اور بلدیہ دفاتر میں رجسٹریشن کرائی جا سکتی ہے، نگہبان رمضان پیکیج کیلئے ہیلپ لائن 080002345 بھی قائم کر دی گئی ہے۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…