تونسہ شریف (این این آئی) تونسہ شریف میں شوہر نے بھائی کے ساتھ مل کر بیوی کو مبینہ طور پر پھانسی دے کر قتل کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق تونسہ شریف کے علاقے بستی بھٹہ کی رہائشی خاتون بینظیر انکم سپورٹ کے پیسوں سے گھر کے کام کروانا چاہتی تھی
لیکن شوہر اور دیور جمع شدہ رقم اور بینظیر انکم سپورٹ کے پیسوں سے کاروبار کرنا چاہتے تھے ، رات گئے بچوں کے سونے کے بعد خاتون کو شوہر اور دیور نے گلے میں رسہ دال کر مبینہ پھانسی دیدی ۔ سٹی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دیاہے جبکہ شوہر یسین اور دیور امین کو حراست میں لے لیاہے ، خاتون چھ بچوں کی ماں ہے ۔