پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

22جنوری کو سکینڈل آنیوالا ،نہیں رکاتوحکومت جیل بھی جائیگی، فیصل واوڈا

datetime 16  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ 22جنوری کو حکومت کا ایک سکینڈل آنے والا ہے، میں اسکینڈل میں خود بیٹھا ہوا ہوں، ہم اسے روکیں گے اور اگر نہیں رکے گا تو پھر اس پر کیس بھی بنے گا، حکومت اس کو طاقت سے پاس کروالیتی ہے تو پھر جیل میں بھی جائے گی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہاکہ 190ملین پاؤنڈ میں عمران خان کو سزا ہو گی، تاریخ بدلی جا سکتی ہے لیکن فیصلہ تو نہیں بدلا جا سکتا ، چار سال قبل میں نے کابینہ میں اس پر اعتراض اٹھایا اس کے بعد ایک انٹرویو بھی دیا ، بند لفافے میں غلط کام ہوا ہے جس پر دستخط عمران خان نے کئے ہیں تو سزا بھی ہو گی ۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہاکہ اس وقت اس معاملے پر فواد چوہدری ، شیریں مزاری اور میں نے اس پر اعتراض اٹھایا تھا، اس کا فائدہ عمران خان کی بیگم اور حواریوں نے اٹھایا، عمران خان کو 10سے 14سال قید ہو سکتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ شوکت یوسفزئی ایک مخلص انسان ہیں ، ایسے لوگ عمران خان کو جیل میں نہیں رکھنا چاہتے، جو بات سچی ہے وہ یہ ہے کہ دستخط عمران خان نے کیے اس لیے معاملہ ان پر ہے، مجھ سمیت کابینہ بھی بری الذمہ نہیں ہے ، اگر اس پر سزا ہوتی ہے ، تو ہونی چاہیے ، میں اس پر بھی مفروری اختیار نہیں کروں گا۔فیصل واوڈا نے کہا کہ اس کا فائدہ عمران خان کی بیگم اور ان کے حواریوں نے اٹھایا، ہم نے اس پر مزاحمت کی ، مجھے فیض حمید کی نافرمانی کرنے پر بطور سینیٹر نااہل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سنجیدگی سے مذاکرات 20جنوری کے بعد شروع ہوں گے، مذاکرات کے نتیجے میں پی ٹی آئی کیلئے خوشخبریاں نظر نہیں آرہی، رانا ثناء اللہ پر کیس بنانے پر سب سے زیادہ ہنگامہ میں نے کیا کہ گٹھیا کیس ہے، رانا ثناء اللہ پر ہیروئن کا کیس پی ٹی آئی حکومت نے بنایا تھا۔انہوںنے کہاکہ معلوم نہیں پی ٹی آئی نے فارم 47کی پیداوار حکومت کے ساتھ بیٹھنے کا فیصلہ کیوں کیا؟ مجھے پاکستان اچھی پوزیشن میں نظرآرہا لیکن پی ٹی آئی کیلئے مایوسی ہے۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…