پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

اس وقت پاکستان پرصہونیت کاغلبہ ہے اس لئے اسرائیل کوتسلیم کرنے کی باتیں ہورہی ہیں ،مولانا فضل الرحمن

datetime 15  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وہاڑی(این این آئی)مرکزی امیرجمعیت علمائے اسلام (ف)مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان پرصہونیت کاغلبہ ہے اس لئے اسرائیل کوتسلیم کرنے کی باتیں ہورہی ہیں ،جب تک دینی مدارس موجودہیں تمہارایہ خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیرنہیں ہوگا۔ جامعہ خالدبن ولید ٹھیگی وہاڑی میں استحکام پاکستان وتحفظ دینی مدارس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ77 سال اس ملک کوبنے ہوئے گزر چکے ہیں ان 77 سالوں میں ہمارے حکمرانوں کا لاالہ الااللہ کے ساتھ رویہ کیارہاہے ،حکمرانوں اسٹبلشمنٹ اور جاگیرداروں نے کلمہ کامذاق بنارکھا ہے ،ان کایہ عمل اللہ کے ہاں ناپسندیدہ ہے ۔مولانافضل الرحمان نے کہاکہ قرارداد پاکستان کے وقت اسرائیل کاوجود میں نہیں تھا لیکن فلسطین میں یہودی بستیاں قائم ہوناشروع ہوگئی تھیں ،قرار داد پاکستان میں ان بستیوں کی تعمیر کی مذمت کی گئی اس وقت پاکستان پرصہونیت کاغلبہ ہے اسی لئے اسرائیل کوتسلیم کرنے کی باتیں ہورہی ہیں ،یاد رکھو جب تک دینی مدارس موجودہیں تمہارایہ خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیرنہیں ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ نظریہ پاکستان کے ساتھ غداری اشرافیہ نے کی ہے جبکہ دینی مدارس اور علماکرام نظریہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں ،اگرمدارس نہ ہوتے تو نظریہ پاکستان اب تک دفن ہوچکاہوتا،مدارس کا خاتمہ اور ان کو غیرمؤثر بنانا بیوروکریسی کامشن بن چکاہے ،حکومتی تعلیمی اداروں میں نظریہ پاکستان دم توڑ چکاہے ،ہم نے ملکی سیاست میں جوسراٹھایاہے وہ جھکانے کیلئے نہیں اٹھایا۔ انہوںنے کہاکہ فرقہ واریت کاالزام علماء پرلگاکرجھوٹ بولاجاتا ہے ،اگرہم فرقہ پرست ہوتے توقرارداد مقاصد پر تمام مذہبی جماعتوں کااتفاق نہ ہوتا۔انہوںنے کہاکہ عقیدہ تحفظ ختم نبوت کیلئے آئینی ترامیم علماکی وجہ سے منظورہوئی ،علماء نے ہمیشہ مذہبی ہم آہنگی کیلئے کام کیاہے اپنے رویہ سے معاشرہ کوتعصبات سے بچانے کاذریعہ بھی علماکرام ہیں ۔مولانافضل الرحمان نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان دینی مدارس کے خلاف بنایاگیااور نیشنل ایکشن پلان دینی مدارس کو بدنام کرنے کیلئے وجود میں لایاگیا،سود کے خاتمہ کی آئینی ترمیم جمعیت علمااسلام لائی ہے ،شریعت بینچ کے جج کو عدالتوں میں عزت واحترام جمعیت علماء اسلام نے دلوایاہے ،ہمیں ملک میں جوکامیاں ملی ہیں وہ مسلسل جدوجہدکانتیجہ ہے انہوں نے کہاکہ قائداعظم کو تمہارے جیسوں کی صورت میں ناخلف اولاد ملی ہے جس نے ملک کو دوٹکڑے کردیااور اب بھی ملک مشکلات کاشکارہے حالت یہ ہوچکی ہے کہ ستر سال گزرجانے کے باوجوبھی دبلوچستان کامریض علاج کیلئے کراچی جاتاہے ۔

انہوںنے کہاکہ دینی مدارس کے خلاف جو ادارے سرگرم ہیں ان سمیت ،اسٹبلشمنٹ بیوروکریسی جس شناختی کارڈ پر پاکستانی ہے اسی شناختی کارڈ کے ہولڈر علماوطلبابھی پاکستانی ہیں ،تیرہ سال سے کے پی کے میں جو کچھ ہورہاہے اس کانتیجہ بھیانک نکل رہاہے جونفرتیں تم نے پیدا کردی ہیں اس کی سزا کئی نسلیں بھگتیں گی ۔انہوںنے کہاکہ جمعیت علماء اسلام کومٹانے کیلئے صیہونی ایجنڈالایاگیالیکن صیہونی ایجنڈناکام ہوا،جمعیت علماء اسلام دینی مدارس قائم ودائم ہیں ،جمعیت علماء اسلام کی موجودگی میں تم اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکوگے ،قائداعظم نے اسرائیل کو صیہونیوں کابغل بچہ کہا تم اسی اسرائیل کو تسلیم کراناچاہتے ہو۔ انہوںنے کہاکہ ملک کومستحکم کرناہے تو مدارس کے ساتھ تعلقات ٹھیک کرناہونگے مدارس کے ساتھ تعلقات ٹھیک کرلوپاکستان جس مقصد کیلئے بنایاگیا وہ مقصد پوراہوجائے گا،معاشرہ کو امن فراہم کرناحکومت کی ذمہ داری ہے حکمران عوام کوان کے حقوق فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…