چترال(این این آئی) ہسپانوی شکاری نے چترال میں سیزن کے دوسرے کشمیری مارخور کا شکار کر لیا۔ڈویژنل فاریسٹ آفیسر (ڈی ایف او ) وائلڈلائف فاروق نبی کے مطابق ہسپانوی شکاری نے چترال کے علاقے گہریت گول کنزر وینسی میں مارخور کا شکار کیا۔ڈی ایف او وائلڈ لائف کے مطابق شکاری نے پانچ منٹ میں 160میٹر کے فاصلے سے مارخور کا شکار کیا۔
ڈی ایف او وائلڈ لائف نے بتایاکہ ہسپانوی شکاری کرسٹین ابیلو نے ٹیکس کے ساتھ 2 لاکھ 20 ہزار ڈالر ادا کر کے شکار کیا، اس سے قبل گزشتہ ماہ دسمبر میں امریکی شکاری رونالڈ جوویٹ نے چترال میں کشمیری مارخور کا شکار کیا تھا۔حکام کے مطابق مارخور کے شکار کے لیے امریکی شکاری نے اکتوبر میں پاکستانی تاریخ کی سب بڑی بولی دی تھی جس میں اس نے 2 لاکھ 71 ہزار ڈالرز میں پرمٹ حاصل کیا تھا۔