پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی 5سالہ مدت ختم ہونے میں چند دن رہ گئے

datetime 9  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی 5سالہ مدت ملازمت 26جنوری کو ختم ہوگی تاہم 26ویں آئینی ترمیم کے تحت نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی وہ اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔ذرائع کے مطابق نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف کے درمیان مشاورتی عمل تاحال شروع نہیں ہو سکا، آئین کے مطابق وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان چیف الیکشن کمشنر اور اراکین کی تعیناتی کیلئے مشاورت عمل میں لانا ہوتی ہے۔

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں اتفاق رائے نہ ہونے پر معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو چلا جاتا ہے، سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے حکومت اور اپوزیشن کے 12ارکان پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جاتی ہے،اسی طرح وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر میں اتفاق رائے نہ ہونے پر ہر پوسٹ کیلئے تین نام کمیٹی کو بھجوائے جاتے ہیں، آئینی طریقہ کار کے مطابق پارلیمانی کمیٹی میں اتفاق رائے نہ ہونے پر معاملہ سپریم کورٹ کے پاس چلا جائے گا۔نئے چیف الیکشن کمشنر اور اراکین کی تعیناتی 45روز میں ہونا ضروری ہے تاہم نئی تعیناتی تک موجودہ چیف الیکشن کمشنر اور اراکین کام کرتے رہیں گے۔ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کیلئے68سال سے کم عمر کے حامل سابق سپریم کورٹ ججوں، ٹیکنوکریٹ اور بیوروکریٹ بھی اہل ہیں،65سال سے کم عمر ہائی کورٹ ریٹائرڈ ججوں، بیوروکریٹ اور ٹیکنوکریٹ الیکشن کمیشن اراکین بننے کے اہل ہیں۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…