بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

پی آئی اے کا عالمی، قومی سطح پر فضائی آپریشنز میں بڑے پیمانے پر توسیع کا اعلان

datetime 6  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے بین الاقوامی اور اندرون ملک فضائی آپریشنز میں بڑے پیمانے پر توسیع کا اعلان کردیا۔ ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پی ائی اے نے کویت، بحرین ، دوحہ ، سمیت دمام اور جدہ کے لیے نئی بین الاقوامی پروازیں آپریشن میں شامل کر لی ہیں۔بیان کے مطابق اس کے علاوہ اندرون ملک پروازوں میں کراچی اور پشاور کے درمیان ہفتہ وار اضافی پروازوں کے ساتھ ملکی نیٹ ورک کو وسعت دی ہے، کراچی سے پشاور کے لئے تیسری ہفتہ وار پرواز 25 جنوری سے شیڈول کا حصہ بنے گی۔

ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے نے لاہور سے کویت کے لیے بھی ہفتہ وار دو طرفہ پروازیں 25 جنوری سے بحال کر دی ہے، لاہور سے دمام کے لئے نئی ھفتہ وار دو پروازیں 22 جنوری سے اڑان بھریں گی، قومی ائیرلائن کی سیالکوٹ سے بحرین کے لئے ھفتہ وار پرواز 20 جنوری سے جبکہ سیالکوٹ سے دوحہ کے لیے نئی دو طرفہ ھفتہ وار پرواز کا21 جنوری سے آغاز ہو گا۔بیان میں کہا گیاکہ فضائی آپریشن میں اضافی پروازیں سیالکوٹ سے جدہ کے لیے 20 جنوری سے چلائی جایئں گی، یہ پروازیں دوبارہ سے بحال کردہ اور ملک کے نئے شہروں سے بین الاقوامی پروازوں پر مشتمل ہیں، پی آئی اے اپنے مسافروں کی سہولت کے پیش نظر بیرون ملک اور ملک کے اندر آسان رسائی سمیت روابط کو جوڑنے لئے اقدامات اٹھاتی رہے گی۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…