منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

ملک کے مختلف شہروں میں مرغی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

datetime 4  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی، پشاور (این این آئی)ملک کے مختلف شہروں میں مرغی کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔پشاور میں برائلر مرغی کی قیمت میں مزید 25 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، فی کلو زندہ مرغی کی قیمت 485 سے بڑھ کر 510 روپے ہو گئی ہے۔ کراچی میں مرغی کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا ہے، دکانداروں نے گزشتہ روز کے سرکاری نرخ 635 کو نظرانداز کرتے ہوئے من مانے نرخ وصول کرنا شروع کر دیے ہیں۔شہر قائد میں مرغی کا گوشت 700 سے 740 روپے تک فروخت ہو رہا ہے، اس طرح ایک ہفتے کے دوران مرغی کی قیمت میں 100 روپے کلو کا اضافہ ہو گیا ہے، انڈوں کی سرکاری قیمت 300 روپے مقرر ہے لیکن فی درجن انڈے 380 روپے میں فروخت کئے جا رہے ہیں۔

زندہ مرغی کی سرکاری قیمت 410 روپے مقرر ہے لیکن ہول سیل میں زندہ مرغی 480 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔لاہور میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 397 مقرر کیا گیا ہے، سرکاری نرخنامے میں پرچون ریٹ 411 روپے کلو ہے جبکہ برائلر گوشت کی قیمت 595 کی سطح پر برقرار ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت 329 روپے پر مستحکم ہے، منافع خور سرکاری نرخوں کو نظرانداز کرکے من مانے ریٹ وصول کررہے ہیں۔ملتان میں برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 398، زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 412، برائلر گوشت کی فی کلو قیمت 595 روپے ہے جبکہ انڈوں کی فی درجن قیمت 317 روپے ہے۔ گزشتہ روز اسلام آباد کے نواحی علاقوں میں مرغی کا گوشت 730 روپے میں فروخت ہوتا رہا۔ اس طرح ملک کے دیگر شہروں میں مرغی کی قیمتوں میں فرق موجود ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…