جلالپور( این این آئی)جلال پورکے علاقے پیروالہ میں 6 بھائیوں اور چھ بہنوں کی بیک وقت شادی کے چرچے ہیں تاہم قابل ذکر بات یہ ہے کہ ، شادی کسی طرح کی خود ساختہ رسموں ،جہیز ، نمائش کے بغیر سادگی سے ہوئی اور اجتماعی شادی پرمحض ایک لاکھ روپے کا خرچہ آیا ۔
پیروالہ میں دلچسپ و حیرت انگیز طور پرشریعت کے مطابق سادگی سے ہونے والی اجتماعی شادی کے دور دور تک چرچے ہورہے ہیں۔ادی میں 1 سو سے زائد افراد نے شرکت کی،شادی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ 12 افراد کی شادی پر صرف ایک لاکھ خرچ ہوا، دولہوں کا کہنا تھا کہ سادگی کے ساتھ بغیر جہیز اور رسومات کے بغیر شادی کا مقصد شریعت محمدی کو عام کرنا ہے۔