بدھ‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2026 

سعودی عرب جانے والے مسافرسے ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد

datetime 2  جنوری‬‮  2025 |

کراچی (این این آئی)ائیرپورٹ سکیورٹی فورس نے کراچی ائیرپورٹ پرکارروائی کے دوران سعودی عرب جانے والے مسافرسے ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد کرلی۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق کراچی کے جناح ٹرمینل ائیرپورٹ تعینات عملے نے کارروائی کے دوران کراچی سے جدہ جانے والی پروازکے ایک مسافرسے ہیروئن برآمد کی۔

مسافر امجد علی کے سامان میں منشیات کی موجودگی کی نشاندہی ہوئی،مسافر نے یہ منشیات بڑی مہارت سے اپنے سامان میں سوپ کی پیکنگ میں چھپارکھی تھی۔ترجمان کے مطابق اے ایس ایف کے پیشہ ورانہ مہارت کے حامل عملے نے مسافر کے سامان کی تلاشی پر 1.060کلوگرام ہیروئن برآمد کرکے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی۔ گرفتارملزم کوابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کیلئے برآمد شدہ منشیات کیساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…