بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

پی آئی اے کی برطانیہ پروازوں سے پابندی ہٹوانے کیلیے سول ایوی ایشن اتھارٹی متحرک

datetime 2  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)یورپ کے لیے براہ راست پروازوں پر پابندی کے خاتمے کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی برطانیہ میں قومی ایئر لائن کی براہ راست پروازوں پر عائد پابندی ہٹوانے کے لیے متحرک ہوگئی۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ برطانیہ کے لیے پی آئی اے کا براہ راست فلائٹ آپریشن فروری میں بحال ہونے کا امکان ہے، پہلے مرحلے میں مانچسٹر کے لیے پروازیں شرو ع کی جائیں گی۔

سی اے اے کے ذرائع کے مطابق برطانیہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ کیریئر کی ٹیم سی اے اے اور پی آئی اے کے سکیورٹی آڈٹ کے لیے 15 سے 17 جنوری تک کراچی کا دورہ کرے گی۔ذرائع کے مطابق ڈی ایف ٹی نے سی اے اے کی مینول رپورٹ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سکیورٹی آڈٹ میں استثنیٰ کی درخواست پر رضا مندی ظاہر کردی ہے اور برطانوی ٹیم رسمی طور پر سی اے اے اور پی آئی اے کا سیفٹی آڈٹ کرے گی۔سی اے اے ذرائع کے مطابق برطانوی ڈی ایف ٹی کی ٹیم پی آئی اے اور سول ایوی ایشن کا آڈٹ پہلے ہی کرچکی ہے جس پر پی آئی اے اور سی اے اے نے کامیابی حاصل کی تھی۔ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نادر شفیع ڈار ذاتی طور پر برطانیہ کے لیے براہ راست پروازوں کی بر وقت بحالی کو یقینی بنانے کے لیے حفاظتی ٹیموں کی قیادت کر رہے ہیں، سول ایوی ایشن کے حکام ڈی ایف ٹی کے وفد کو بریفنگ دیں گے۔ذرائع کے مطابق برطانیہ اور یورپی یونین کے لیے براہ راست پروازوں کا دوبارہ آغاز نئے سال میں سی اے اے کا پہلا تحفہ ہوگا، پاکستان ایوی ایشن میں حفاظت اور سلامتی کا واحد ریگولیٹر بن گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قوی امید ہے کہ فروری میں برطانیہ کے لیے پی آئی اے کی براہ راست پروازوں پر عائد پابندی ختم کردی جائے گی، پی آئی اے برطانویہ کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کیلئے تیار ہے۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے پہلے مرحلے میں مانچسٹر کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرے گی، دوسرے مرحلے میں لندن اور دیگر شہروں کے لیے پروازیں شروع کی جائیں گی، پی آئی اے یورپ اور برطانیہ کیلئے بوئنگ777 طیارے استعمال کرے گی۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…