ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

ملازمت کیلئے ازبکستان جانے والے پاکستانیوں پر پابندی کا اعلان

datetime 31  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ازبکستان میں ملازمت کیلئے جانیوالے پاکستانیوں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے ازبکستان میں ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کے عمل پر عارضی پابندی کے احکامات جاری کئے ہیں۔یہ فیصلہ وزارت خارجہ کی جانب سے موصول ہونیوالی ان رپورٹس کے بعد کیا گیا جن میں کہا گیا تھا کہ ازبکستان میں مقیم پاکستانی کارکنوں کو تنخواہیں نہ ملنے اور کام کے لیے نامناسب حالات کا سامنا ہے۔

جاری اعلامئے میں ملک بھر کے تمام پروٹیکٹوریٹ دفاتر کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ فوری طور پر ازبکستان کے لیے مزید کارکنوں کے پروٹیکٹر روک دیں۔پروٹیکٹر بارے حکومت کا یہ حکم پہلے سے دیئے گئے اجازت ناموں اور اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز یا براہ راست ملازمت کے خواہشمند افراد کی درخواستوں پر بھی لاگو ہو گا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اگر کسی ہنگامی صورت حال میں درخواست موصول ہو تو پروٹیکٹوریٹ آف امیگرنٹس متعلقہ کیس پاکستانی سفارت خانے کو بھیج سکتے ہیں لیکن اس کیلئے تمام ضروری دستاویزات اور آجر کی مکمل تصدیق حاصل کرنا ضروری ہوگا۔ سفارت خانہ کی اجازت کے بعد ہی متعلقہ درخواست پر پروٹیکٹر لگایا جائے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…