بدھ‬‮ ، 01 اپریل‬‮ 2026 

کیوں نہیں کہتے کہ بانی پی ٹی آئی کو چھڑوانے کے لیے دباؤ ہے؟: جاوید لطیف

datetime 27  دسمبر‬‮  2024 |

لاہور (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ کیوں نہیں کہتے کہ بانی پی ٹی آئی کو چھڑوانے کے لیے دباؤ ہے؟لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم کو جنرل فیض حمید کی گرفتاری کی وجہ بتانی چاہیے، انہیں ہاؤسنگ سوسائٹی کی وجہ سے گرفتار نہیں کیا گیا۔جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے ادارے کے اندر بغاوت کی کوشش کی جو ناکام ہوئی، بغاوت کی ایسی سازش کسی اور ملک میں ہوتی تو اسے گولی سے اڑا دیا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ دباؤ میں کچھ کیا گیا تو قوم کھڑی ہو کر دکھائے گی، بغاوت کرنے والے کو چھوڑنے اور سائیکل چور کو لٹکانے سے ریاستیں نہیں چلتیں، کارکنوں کو سزا اور ماسٹر مائنڈ کا کیس لٹکا دینے سے بات نہیں بنے گی۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ پاکستان میں جب مارشل لاء لگتا ہے تو کسی کو جمہوریت یاد نہیں آتی، آج کے دن ایک قومی لیڈر شہید ہوئیں اس وقت کسی کو انسانی حقوق یاد نہیں آئے۔ان کا کہنا ہے کہ آج لبنان، فلسطین، لیبیا اور شام کے بعد ایران پر نظریں لگی ہوئی ہیں، ہمیں خیرات میں زندگی نہیں چاہیے، ہمیں غیرت کی موت عزیز ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئی ڈکٹیشن دے گا تو ہم سب ایک نظر آئیں گے، ہم ایٹمی طاقت ہیں، عالمی قوتوں کے دباؤ میں نہیں آئیں گے۔ جاوید لطیف کا مزید کہنا ہے کہ ڈالروں کے بدلے ہمیں کوئی بے غیرتی نہیں سکھا سکتا، سول نافرمانی 9، 10 مئی سے بڑا جرم ہے، آج وہ عالمی قوت کا منظور نظر کیوں ہے؟ عالمی قوتیں اس سے کیا کام لینا چاہتی ہیں۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ آزادی اور غیرت سے بڑھ کر ہمیں کوئی چیز عزیز نہیں، ہم سیاسی محاذ پر تقسیم ہو جائیں گے، قومی غیرت پر تقسیم نہیں ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…