منگل‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2026 

سیاحوں کی گاڑی دریائے نیلم میں جاگری، میاں بیوی جاں بحق، بچی زخمی

datetime 26  دسمبر‬‮  2024 |

مظفرآباد(این این آئی)سیاحوں کی گاڑی دریائے نیلم میں گرنے سے میاں بیوی جاں بحق جب کہ ایک بچی زخمی ہو گئی۔اطلاعات کے مطابق مظفر آباد کی وادی نیلم میں سیاحوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہو کر دریائے نیلم میں جا گری، جس کے نتیجے میں میاں بیوی موقع ہی پر جاں بحق ہو گئے جب کہ ایک بچی زخمی ہو گئی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق صندق سیداں کے مقام پر گاڑی پھسل کر دریائے نیلم میں جا گری۔

حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی میں سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والی فیملی سوار تھی، جس میں میاں بیوی جاں بحق اور بچی زخمی ہوئی۔حادثے کے بعد زخمی بچی اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں حاجرہ اسلم اور ملک علی شامل تھے، جن کا تعلق سیالکوٹ سے تھا۔واضح رہے کہ دو روز قبل بھی وادی نیلم نگدر کناری کے مقام پر جیپ حادثے کا شکار ہو کر دریائے نیلم میں جا گری تھی، جس کے باعث 4 افراد جاں بحق اور دلہا زخمی ہوگیا ہوگیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)


ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…