جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

شاہین آفریدی کی مزار قائد پر حاضری دینے کی ویڈیو وائرل

datetime 25  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر مزار قائد پہنچ گئے۔قومی کرکٹر نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھول رکھے۔اس موقع پر شاہین آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار بابائے قوم کے مزار پر حاضری دی ہے، یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے، ہم کرکٹرز اور اسپورٹس مینز کیلئے بھی آزاد ملک کا پرچم بلند رکھنا ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب آپ پاکستان کا ستارہ اور یونیفارم پہنتے ہیں تو فخر کا احساس ہوتا ہے جسے شاید لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔شاہین نے کہاکہ بھارتی ٹیم اگر چیمپئینز ٹرافی کیلئے پاکستان آتی تو بھرپور مہمان نواز کرتے لیکن وہ نہیں تو وہ میدان میں مقابلہ کریں گے۔فاسٹ بولر دورہ جنوبی افریقا میں میزبان ٹیم کو ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ شکست سے دوچار کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے تھے، انہیں ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت ٹیسٹ سے آرام دیا گیا ہے۔سلیکٹرز چیمپئینز ٹرافی سے قبل تمام سینئیر کھلاڑیوں کو آرام دینا چاہتے ہیں۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…