جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

عمران خان اور پارٹی کارکنوں کی رہائی سمیت 3 مطالبات رکھے ہیں، اسد قیصر

datetime 24  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت سے مذاکرات میں عمران خان اور پارٹی قیادت کی رہائی سمیت تین نکات رکھے ہیں، معاشی حالات اور امن و امان کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے حکومت کو ایک راستہ دیا ہے، دیکھتے ہیں حکومت کتنی سنجیدگی ظاہر کرتی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ حکومت کے سامنے 3 نکات رکھے ہیں کہ ملک میں غیرقانونی اقدامات بند کیے جائیں، پی ٹی آئی کارکنوں سے جیل میں روا سلوک کا خاتمہ کیا جائے اور عمران خان، پارٹی قیادت اور کارکنوں کو رہا کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ رہائی کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ہم کوئی رعایت مانگ رہے ہیں، کیوں کہ انہوں نے غیرقانونی طور پر انتقام کی بنیاد پر یہ کیسز بنائے ہیں، اس لیے جو قانون کہتا ہے اس کے مطابق کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے مذاکرات میں اپنا موقف رکھا ہے، ہمارا ابھی بھی یہی موقف ہے کہ یہ فارم 47 کی حکومت ہے، لیکن جو بھی صورتحال ہے ہمیں اس کے مطابق آگے بڑھنا ہے۔اسد قیصر نے کہاکہ ہم نے معاشی حالات اور امن و امان کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے حکومت کو ایک راستہ دیا ہے، دیکھتے ہیں حکومت کتنی سنجیدگی ظاہر کرتی ہے۔اسد قیصر نے سپریم کورٹ کی جانب سے ملٹری کورٹ میں سویلین کے کیسز کی اجازت دینے کے فیصلے کو افسوس ناک قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ عالمی ادارے بھی ملٹری کورٹ میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف آواز اٹھارہے ہیں، انہوں نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی سمیت قیدیوں کی رہائی کامطالبہ کوئی رعایت نہیں ، قانونی حق مانگ رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…