فیصل آباد(این این آئی)فیصل آباد کے علاقے ماموں کانجن میں شوہر سے جھگڑا ہونے پر ناراض بیوی نے غصے میں گھر کے قیمتی مویشیوں کو زہر دے دیا۔ زہر خورانی سے لاکھوں روپے مالیت کی تین بھینسیں اور ایک قیمتی گائے ہلاک ہوگئی۔پولیس کے مطابق ماموں کانجن کے نواحی گاؤں کے رہائشی ظفر اقبال کے چار مویشیوں کو زہر دے کر ہلاک کرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
ظفر اقبال نے الزام لگایاکہ اس کی بیوی نے ناراضی پر مویشیوں کو زہر دیا جس سے تین بھینسیں اور ایک گائے ہلاک ہوگئی، جن کی مالیت12لاکھ روپے سے زائد تھی۔ظفر اقبال نے بتایاکہ بیوی مویشی فروخت کرکے اپنی پہلی شادی سے ہوئے بچوں کی مالی امداد کرنا چاہتی تھی، پیسوں کے تنازع پر جھگڑا بڑھا اور بیوی نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔شوہر نے بتایاکہ واقعے کے بعد خاتون گھر چھوڑ کر نامعلوم مقام پر چلی گئی۔ پولیس نے تحقیقات شروع