بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

پی ٹی آئی کا عمران خان کی ہدایت پر فواد چوہدری سے مکمل لاتعلقی کا اعلان

datetime 22  دسمبر‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری سے مکمل طور پر لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پارٹی کی جانب سے میڈیا پر بیان جاری کرنے یا ٹی وی ٹاک شوز میں شرکت کے مجاز نہیں ہیں۔گزشتہ ورز اس حوالے سے باضابطہ اعلان پارٹی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے وکلا کے ہمراہ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد کیا۔ملاقات کے دوران عمران خان نے پارٹی امور کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں اور پارٹی چیئرمین کو ہدایت کی کہ وہ فواد چوہدری سے عوامی طور پر علیحدگی اختیار کرلیں کیونکہ وہ پہلے ہی پارٹی چھوڑ چکے ہیں۔

اس حوالے سے جب سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ اس پر کوئی تبصرہ نہیں کرسکتے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان نے خود انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ پارٹی کے موجودہ عہدیداروں کی جانب سے ان پر کی جانے والی کسی بھی تنقید کا جواب نہ دیں۔انہوںنے کہاکہ جب تک میں عمران خان سے ملاقات نہیں کرتا اور وجہ نہیں جانتا، میں کوئی تبصرہ نہیں کرسکتا کیونکہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے خصوصی طور پر ہدایت کی ہے کہ موجودہ عارضی عہدے داروں کی جانب سے کسی بھی تنقید یا بیان کا جواب نہ دیں۔انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کے ساتھ ہوں اور اس بات کی پرواہ نہیں کرتا کہ گوہر خان یا سلمان راجا میرے موقف کے بارے میں کیا کہتے ہیں۔



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…